Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ زیادہ عمر جینا چاہتے ہیں؟

لندن۔۔۔۔صحتمند لائف اسٹائل کے بے پناہ فوائد ہم سب ہی جانتے ہیں۔ اس سے مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ اب ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اگر انسان تمباکونوشی اور نشہ آور اشیاء کا استعمال نہ کرے تو اس کی عمر میں 7سال اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ صحتمند زندگی گزار سکتا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق لوگ اپنی صحت سے کھیلنا بند کردیں تو ان جاپانیوں سے زیادہ لمبی زندگی گزار سکتے ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ زیادہ عرصے زندہ رہتے ہیں۔محققین نے ایسے 14ہزار سے زیادہ افراد کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا ہے جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔اور جو مٹاپے کا شکار بھی نہیں تھے۔ ان کی عمریں عام لوگوں کی نسبت 4،5سال زیادہ تھیں اور ان لوگوں کو اس اضافی عمر میں صحت کے کسی مسئلے کا شکار بھی نہیں ہونا پڑا۔میڈیکل ٹیکنالوجی میں بہتری بھی صحتمند طویل العمری کا باعث سمجھی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے نزدیک صحت مند لائف اسٹائل ہی زیادہ عمر تک جینے کا واحد راستہ ہے۔

شیئر: