Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کرلی

حیدرآباد- - - - - -شہر کی کوکٹ پلی ہاؤسنگ بورڈ کالونی کی ملیشیا ٹاؤن شپ میں کار میں پلاسٹک کور سے اپنے چہرے کو ڈھانک کر گیس کی مدد سے ایک نوجوان کی خودکشی کا معاملہ سامنے آیا۔پولیس کو اس سلسلہ میں ایک کار سے لاش ملی ۔کار میں گیس سے یہ انتہائی اقدام کرنے والے کی شناخت دھرماریڈی کالونی کے رہنے والے اویناش کے طورپر کی گئی ہے۔کار سے بدبو آنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے کار کا دروازہ کھول کر اس کی لاش کو نکالا ۔ اس نے اپنے چہرہ پر کَور ڈالا دیا تھا۔ پولیس کو کار سے ایک سوسائیڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں اویناش نے لکھا ہے کہ محبت میں ناکامی پرہی وہ یہ انتہائی اقدام کر رہا ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اویناش نے3 دن قبل خودکشی کی ہے۔یہ کار حیدرنگر کی دھرماریڈی کالونی کے رہنے والے مانیکاپرساد کی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مختلف زاویوں سے جانچ شروع کردی۔

شیئر: