Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافقین فیس نافذ کرنے سے بیروزگاری کی شرح کم ہوکر 9فیصد رہ جائے گی، ماہرین

جدہ- - - - غیر ملکی مرافقین پر 100ریال ماہانہ فیس نافذ کرنے سے ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی ہوگی۔ فیس کے نفاذ سے 2020ء تک بیروزگاری کی شرح 12فیصد سے 9فیصد کم ہوجائے گی۔ المدینہ اخبار کے مطابق ہیومن ریسورسز کے ماہرین نے کہا ہے کہ تارکین اور مرافقین پر فیس نافذ کرنے کا اصل مقصد لیبر مارکیٹ میں سعودی نوجوانوں کے لئے جگہ ہموار کرنا ہے۔ فیس عائد کرنے سے غیرملکی لیبر کی لاگت میں اضافہ ہوگا جس کے باعث نجی شعبہ سعودیوں کو بھرتی کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔ معاشی ماہر نضال رضوان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ؤمرافقین فیس کا نفاذ دراصل لیبر مارکیٹ میں غیرملکیوں کی تعداد میں کمی لا نا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ملک کو غیرملکی لیبر کی اشد ضرورت ہے مگر ملک میں آزاد اور غیر تربیت یافتہ لیبر معیشت پر بوجھ ہے۔ لیبر مارکیٹ کو صرف تربیت یافتہ ماہرین کی ضرورت ہے۔ ہم صرف ان شعبوں میں غیرملکیوں کی خدمات حاصل کریں جن میں سعودی نوجوانوں کو بھرتی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مرافقین اور تارکین پر فیس عائد کرنے کے ساتھ ہمیں ویزوں کے کاروبار کو بھی بند کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ دکانوں میں ڈیوٹی اوقات میں کمی اور کم سے کم تنخواہ کا تعین کرنے سے نجی شعبہ سعودی نوجوانوں کے توجہ کا مرکز بن جائے گا۔ اس وقت مملکت میں 693.3ہزار سعودی نوجوان بیروزگار ہیں جبکہ لیبر مارکیٹ میں 13.3ملین افراد کی گنجائش موجود ہے۔صرف مردوں میں بیروزگاری کی شرح 25.41فیصد ہے۔مرافقین فیس لاگو کرنے سے بیشمار غیرملکی اپنے وطن جانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

شیئر: