مدینہ منورہ ( وا س) مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے متحرک مصلے نامی منصوبہ نافذ کردیا ۔ پبلک مقامات پر موجود سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو نماز کی سہولت کیلئے چلتی پھرتی مسجد کا بندوبست کر دیا گیا ۔ اس میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان ، وضو خانے اور نماز کیلئے قالین کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ دینی آگہی کا پروگرام بھی کیا جا رہا ہے ۔