Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعلیٰ امریکی عہدیداروں کی طرف سے نئے سعودی سفیر کی پذیرائی

واشنگٹن ۔۔۔۔امریکہ میں نئے سفیر کی حیثیت سے چارج لینے پر شہزادہ خالد بن سلمان کی زبردست پذیرائی کی گئی۔ امریکی عہدیداروں نے واشنگٹن پہنچنے پر سعودی عرب کے نئے سفیر کا پرجوش خیر مقدم کیا۔ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کیلئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی نے نئے سعودی سفیر کے ساتھ تصویر ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں واشنگٹن میں مملکت کے نئے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا پر تپاک خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہم داعش کو تباہ کرنے کیلئے عالمی اتحاد کے قیام میں مملکت کے احسان مند ہیں۔

شیئر: