Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثراء نے ڈیزائن ہیکاتھون کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

شرکاء جامع ورکشاپس اور مختلف نشستوں میں شرکت کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
ظہران میں واقع کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر جسے اثراء کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے آٹھویں اثراء ڈیزائن چیلنجز کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ چھ دنوں پر مشتمل یہ ڈیزائن ہیکاتھون 16 سے 21 نومبر تک اثراء ڈیزائن ویک کے دوران سینٹر میں منعقد ہوگی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ہیکاتھون تخلیقی معیشت کو تقویت دینے اور ثقافتی منظر نامے کو نکھارنے والے مواد اور صنعتوں کی ترقی کے لیے باصلاحیت افراد کو بااختیار بنانے کی اثراء کاوشوں کا حصہ ہے۔
اس ہیکاتھون کا مقصد باہمی تعاون اور اعلیٰ معیار کے تخلیقی کام کے مواقع کو وسعت دینا بھی ہے اور اس پروگرام میں چار بنیادی شعبے شامل ہیں جن میں عوامی مقامات، پروڈکٹ ڈیزائن، بصری مواصلات اور عالمی اثرات شامل ہیں۔
ہر چیلنج میں 20 سے 30 شرکاء جمع ہوں گے جو انفرادی طور پر یا ٹیموں کی صورت میں چیلنج پارٹنرز کی معاونت کے ساتھ اس تخلیقی تجربے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
شرکاء جامع ورکشاپس اور مختلف نشستوں میں شرکت کریں گے اور انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور جدید حل تیار کرنے کے لیے ضروری وسائل اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔
رجسٹریشن 24 اکتوبر تک اثراء کی ویب سائٹ پر موجود چیلنجز کے صفحے کے ذریعے کھلی ہے۔

 

شیئر: