Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی مشیر کا اسحاق ڈار سے رابطہ

اسلام آباد...امریکہ نے انتہا پسندی اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹرنے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ لاہور میں خودکش دھماکے میں جانی نقصان پر پاکستان کے عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔ اس موقع پروزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے ناسور کو شکست دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

 

شیئر: