Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ’’مخصوص پارکنگ‘‘ میں گاڑی کھڑی کرنا جرم

کویت: کویت میں خصوصی افراد کے لئے مختص کار پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک خلاف ورزی نہیں بلکہ جرم تصور کیا جائے گا۔ کویت محکمہ ٹریفک اور ادارہ تفتیش نے فیصلہ کیا ہے کہ معذور اور خصوصی افراد کے لئے مختص کار پارکنگ میں گاڑی روکنے والے کو پبلک پراسیکیوٹر میں پیش کیا جائے گا۔ مقامی اخبار الرای کے مطابق خصوصی افراد کے لئے مختص پارکنگ میں گاڑی روکنے کی خلاف ورزی محکمہ ٹریفک کے دائرہ اختیار میں نہیں رہی۔ اب یہ قابل سزا جرم ہے جو ادارہ تفتیش کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: