بالی وڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کے سر پر ایک بار پھر جیل کی تلوار لٹکنے لگی۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی جیل سے قبل از وقت رہائی کے معاملے پر مہاراشٹرا حکومت نے ممبئی ہائی کورٹ میں جواب داخل کرادیا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے سنجے دت کے معاملے پر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی انہیں وی آئی پی اسٹیٹس کی وجہ سے جلدی رہا کیا گیا البتہ عدالت اگر ہماری بات سے متفق نہیں تو اداکار کو دوبارہ جیل بھیج دیا جائے۔ عدالت نے سزا کے دوران سنجے دت کو متعدد بار پے رول پر رہائی دینے کا معاملہ بھی اٹھایا اور حکومت کو 2 ہفتوں کے اندر تفصیلی حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا۔