Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی رہنما کو گولی مار دی گئی

لکھنؤ-----بہرائچ میں بی جے پی کے ایک لیڈر اور بوتھ انچارج کو گولی ماردی گئی۔ اس واقعہ میں 3 افراد زخمی ہوئے انہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے۔ بی جے پی اس سلسلے میں پوچھے گئے نظم نسق سے متعلق سوال کا جواب ٹال گئی اور یہ بھی نہیں بتایا کہ گولی مارنے والے کو کیا پولیس گرفتار کرسکی یا نہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی اور ریاستی گورنر رام نائک جمعہ کو ہی گورنر ہاؤس میں ہونے والے ایک جلسے میں یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ یوپی میں نظم نسق کے حالات میں بہتری آئی ہے اور یہ حکومت اکھلیش حکومت سے زیادہ اچھی ہے۔

شیئر: