Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل راحیل شریف کے سفر پر پابندی کی خبر جعلی ہے، اماراتی اخبار

دبئی: اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف پر سفری پابندی عائد کرنے کی خبر جعلی ہے۔ امارات کے معروف اخبار ”الامارات الیوم“ نے اپنے ویب سائٹ کے علاوہ سوشل میڈیا ذرائع میں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الامارات الیوم نے یہ خبر جاری نہیں کی بلکہ اس کی یو آر ایل ایڈریس میں جعلسازی کرکے یہ خبر اس کے نام سے جاری کی گئی۔ اخبار نے تصاویر کے ذریعہ ثابت کیا ہے کہ خبر کا لنک جعلی ہے۔ واضح رہے کہ جعلسازوں نے الامارات الیوم کے حوالے سے بے بنیاد خبر جاری کی ہے کہ سعودی حکومت اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف کے سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی واضح ہے ۔ہم جی سی سی کے اصول اور ضوابط کی پابندی کرتے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: