Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حج کی تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات

وزیرِ مذہبی امور نے وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی (فوٹو: پی ایم ہاؤس)
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی ہے۔
منگل کو ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لیے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

شیئر: