Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا ہاکی کپ کےلئے ٹرائلز نصیربندہ ہاکی ا سٹیڈیم میں ہوں گے

 
اسلام آباد : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زےر اہتمام ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ مےں قومی ٹےم کے انتخاب کے لئے کھلاڑےوں کے دو روزہ ٹرائلز 10اور11 اگست کو نصیربندہ ہاکی ا سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے۔ قومی ہاکی ٹےم کے کوچ ملک شفقت کے مطابق ٹرائلز مےں 35 کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ایونٹ کےلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کا علان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اےونٹ کی تےاری کے لئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کیمپ منگل کو نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میںجاری ہے۔ تربےتی کےمپ مےں 60 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز خصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اےونٹ کے لئے باصلاحےت کھلاڑےوں کو منتخب کےا جائے گا۔دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12 سے22 اکتوبر تک ڈھاکا میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، ہند،چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

شیئر: