کویت: سرطان کا شکار 12سال سے کم عمر غیرملکی بچوں کا مفت علاج
کویت: سرطان کا شکار 12سال سے کم عمر غیرملکی بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ کویتی وزیر صحت ڈاکٹر جمال الحربی نے کہاہے کہ کینسر کا شکار ہونے والے بچوں کے مفت علاج کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس اقامہ ہونا چاہئے۔ خون کے عطیات کی مہم کا جائزہ لینے اور خون عطیہ کرنے کے بعد کویتی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کینسر کے شکار غیر ملکی بچوں کو تمام سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں نہ صرف مفت علاج کیا جائے گا بلکہ انہیں مفت ادویہ بھی فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی صحت فیس میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نفاذ آئندہ چند دنوں میں ہوگا۔