جدہ .... سعودی دفتر خارجہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عراقی سفارتخانے پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ سعودی عہدیدار نے عراق اور افغانستان دونوں کو ہر طرح کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یکجہتی کا اظہار کیا۔