ریاض .... ہندوستانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے کہا ہے کہ سعودی جیلو ں میں 2046 ہندوستانی قیدی ہیں۔ ہندوستانی جریدے بزنس اسٹینڈرڈ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 81ممالک میں سال رواں تک ہندوستانی قیدیوں کی تعداد 7448 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ ہندوستانی قیدی سعودی جیلوں میں ہیں۔2046ہندوستانی قیدی مختلف مقدمات میں قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسرا نمبر امارات کا ہے جہاں 1376ہندوستانی قید ہیں۔ نیپال کا نمبر تیسرا ہے جہاں 825ہندوستانی قید ہیں۔ کویت کا نمبر چوتھا ہے وہاں 506 قیدی ہیں۔ پاکستان کا نمبر پانچواں ہے جہاں 468ہندوستانی قید ہیں۔