Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کی بات مذاق ہے ، مدثر نذر

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر اکیڈمیز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے کہا ہے کہ سابق آل راونڈر عبدالرزاق کی جانب سے آل راونڈرز کی کھوج کے اعلان کے بورڈ سے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے ۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر اکیڈمیز نے کہا کہ عبدالرزاق کے پاس کوئی پلان ہے تو ہمیں آگاہ کریں اور اگر وہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں گے تو خوشی ہوگی۔ مدثر نذر نے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈومیسٹک کیلئے ایک طویل المدتی سسٹم ہے اور ہر دو سال بعد سسٹم میں تبدیلی ایک مذاق ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ڈومیسٹک سسٹم میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ڈرافٹ سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا ۔ مدثر نذر نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تیزی سے تبدیلی کا مخالف ہوں، ڈومیسٹک کے لیے ایک لانگ ٹرم سسٹم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہندمیں 80 سال سے رنجی ٹرافی ہو رہی ہے لیکن اس میں معمولی سی تبدیلی بھی نہیں آئی۔ اسی طرح کاونٹی کرکٹ میں بھی اتنے بڑے عرصے میں معمولی تبدیلی ہی آئی ہے لیکن پاکستان میں ہر دو سال کے بعد ڈومیسٹک سسٹم میں تبدیلی ایک مذاق ہے۔ڈائریکٹر اکیڈمیز نے کہا کہ کسی بھی ملک کا ڈومیسٹک سسٹم اس طرح تبدیل نہیں ہوا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے۔

شیئر: