Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقلین مشتاق کی رہنمائی میری ہیٹ ٹرک کاباعث ہے، انگلش آل راﺅنڈر معین علی

  لندن :انگلینڈ کے آل راونڈر اوراسپنرمعین علی نے کہا ہے کہ میں نے فٹبال میں کئی ہیٹ ٹرکس کی ہیں لیکن کرکٹ میں اس کارنامے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سابق اسپنر اور انگلش ٹیم کے بولنگ کنسلسٹنٹ ثقلین مشتاق کی رہنمائی سے مجھے بے حد فائدہ ہوا ہے اور میں اپنی بولنگ کو زیادہ موثر بنانے میں کامیاب رہا ہوں ۔انگلش اسپنر نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ثقلین مشتاق نے میرے ساتھ بہت محنت کی ہے ،میں پریکٹس کے دوران بولنگ کرتے کرتے تھک جاتا لیکن ثقلین نہیں تھکتے تھے اور ان کی محنت ہی میری کارکردگی کا بنیادی محرک ہے۔ان کی تحریک اور رہنمائی نے مجھے اس قابل کر دیا ہے کہ میں اپنی ٹیم کے لئے فتوحات سمیٹنے کے لائق ہو گیا۔ معین علی نے کہا حقیقت یہ ہے اگر میرے ساتھ کوئی اور اسپنر بھی دوسرے اینڈ سے بولنگ کررہا ہو تو میں زیادہ بہتر بولنگ کرتا ہوں لیکن اس میچ میں اسپنر کے طور پر صرف مجھے ذمہ داری سونپی گئی اور میں خوش ہوں کہ توقعات پر پورا اترا۔

شیئر: