Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب میں ترکی کاکوئی کنٹرول نہیں، صدارتی ترجمان

استنبول ۔۔۔۔۔۔ترکی کے صدرطیب رجب اردگان کے ترجمان نے امریکی الزامات مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ انقرہ حکومت شامی صوبے ادلب میں القاعدہ سے وابستہ گروہوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ صدارتی ترجمان ابراہیم کالین نے کہا کہ ادلب ترکی کے زیر انتظام نہیں ہے اور اس تناظر میں وہاں شدت پسندی کو ترکی کے ساتھ منسوب کرنا ناقابل قبول ہے۔ شام میں امریکی اتحادی فورسز سے متعلق امریکی کے سینیئر مندوب برَیٹ مَیک گَرک نے کہا تھا کہ ترکی سے متصل شامی صوبہ ادلب القاعدہ کی ایک بڑی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ ترکی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کے کچھ اتحادی شام میں بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے البتہ ترکی کے ساتھ بات چیت پر زور دیا تھا۔

شیئر: