Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے 5 ارب یورو میں 7جنگی جہاز خریدنے کا سودا کرلیا

ریاض.... قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن ال ثانی نے اعلان کیا ہے کہ انکے ملک نے بحریہ کےلئے5ارب یورو میں 7جہاز خریدنے کا اٹلی سے سودا کیا ہے۔وہ بدھ کو دو حہ میں اپنے اطالوی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اطالوی وزیر نے کہا کہ انکا ملک قطری بحریہ کو 7جنگی جہاز فراہم کریگا۔ اٹلی اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائیگا۔ قطری حکام عرب ممالک کے ساتھ بحران کے دھماکہ خیز ہوجانے کے بعد سے فوجی سودے پے درپے کررہے ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے 12ارب ڈالر مالیت کے 36ایف 15 طیارے خریدنے کا سودا کیاہے۔ ترکی، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں بھی کی جارہی ہیں۔

شیئر: