Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور عراقی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر مشاورت بڑھانے پر تبادلہ خیال

وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر پر بھی بات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد محمد حسین نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی ایشوز اور دونوں ملکوں کے درمیان کو آرڈینیشن مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
 رابطے کے دوران سعودی، عراقی تعلقات کو مزید فروغ دینے، علاقائی صورتحال پر مشاورت اور کو آرڈینیشن بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر پر بھی بات کی۔
یہ رابطہ سعودی عرب کی جانب سے عراقی کردستان ریجن میں ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم مسرور بازانی اور اعلی حکام کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی مذمت کے بعد ہوا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ان حملوں کو مسلح گروہوں کی جانب سے کی جانے والی  مجرمانہ کارروائی، عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
ریاض نے عراق کی سلامتی، استحکام اور خود محتاری کو لاحق خطرات سے نمنٹے کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: