Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی عراقی کُردستان کے حکام پر حملوں کی مذمت

حملے کو عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا (فوٹو: اے ایف پی)
 سعودی عرب نے عراق کے کردستان ریجن میں اعلی حکام  اور ریجنل گورنمنٹ کے وزیر اعظم مسرور بارزانی کے دفتر کو نشانہ بنائے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ان حملوں کی مذمت کی اور اسے عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا سعودی عرب عراق میں مسلح گروہوں کی جانب سے کئے جانے والے مجرمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ریاض نے اس حملے کو عراق کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی ’کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔ سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے یا عراقی ریاستی اداروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، ملکی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے حملوں کو مسترد کیے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔
مملکت نے عراق کی سلامتی، استحکام اور خود محتاری کو لاحق خطرات سے نمنٹے کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔ ریاستوں کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت، ان کی خود مختاری، بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزیوں کو مسترد کیا۔

 

 

شیئر: