Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد رفیع کو پاک و ہند کے شہریوں کا خراج عقیدت

عبدالرحیم، حنا او ر ھبا نے رفیع کے گانے گا کر سماں باندھ دیا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)برصغیر پاک وہند کے نامور گلوکار محمد رفیع کی 37 ویں برسی کے حوالے سے ایک شام ان کے اعزاز میں منائی گئی جس میں ہندوستانی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔محمد رفیع کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے عبدالرحیم، حنا اور ھبا نے اپنی خوبصورت آواز میں محمد رفیع کے گانے گائے جن کو سامعین نے بہت پسند کیا۔ اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر سعید احمد وینس کا کہنا تھا کہ محمد رفیع جیسا گلوکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ،وہ ہند میں جتنے مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں بھی مقبول ہیں ۔ بڑے فخر کی بات ہے کہ آج ایک چھت تلے پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی موجود ہے، اللہ کرے کبھی ایسا دن بھی آئے کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں بھی کبھی اسی طرح اچھے ہمسائے اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں۔ ہندوستانی کمیونٹی سے ڈاکٹر اشرف علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ پیار دیا۔ وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ محمد رفیع کی گائیگی لازوال ہے، ان جیسا آج تک پیدا نہیں ہوا جس نے موسیقی کی دنیا میں اتنا نام پیدا کیا ہو۔ تقریب میں ڈاکٹر سعید احمد وینس اور دیگر کی جانب سے بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن کی دستار پوشی بھی کی گئی جس پر قاضی اسحاق میمن کا کہنا تھا کہ وہ تمام احباب کے شکرگزار ہیں جو مجھے پاکستانی کمیونٹی کا بڑا مانتے ہیں، میری بھی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلوں۔

شیئر: