Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائر اسکریچنگ کرنیوالے گرفتار ،40ہزار ریال جرمانہ

ریاض۔۔۔۔خوفناک شکل میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والے طبرجل کے شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 40ہزار ریال جرمانہ کردیا گیا اور 6ماہ کیلئے گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ سوشل میڈیا پر ٹائر اسکریچنگ کی وڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دکھا یا گیا تھا کہ 2نوجوان4جیپ گاڑیاں دوڑا رہے ہیں اور موقع پر موجود شائقین کو ٹائر اسکریچنگ کرکے حیرت زدہ کئے ہوئے ہیں۔ان کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹ نہیں تھیں۔ یہ تماشاہ طبرجل کمشنری میں کنگ فیصل سگنل پر کیا جارہا تھا۔محکمہ ٹریفک کے عہدیداروں نے وڈیو کلپ دیکھ کر ٹائر اسکریچنگ کرنیوالوں کو گرفتارکرلیا۔

شیئر: