Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

  اسلام آباد...اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسین نواز، حسن نواز اور صاحبزادی مریم نوازکے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈووکیٹ رئیس عبدالواحد نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پانا مہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ تاحال چیئرمین نیب نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا۔ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

شیئر: