Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان کمپلیکس کیلئے آر کے روڈون کیساتھ معاہدہ

 ظہران.... آرامکو نے راس الخیر کنگ سلمان انٹرنیشنل کمپلیکس برائے بحری خدمات و مصنوعات کا معاہدہ کرلیا۔ سعودی آرامکو کے ڈپٹی چیئرمین احمد السعدی نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔ آرامکو نے آر کے روڈوان گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اسکے بموجب 37ملین مکعب میٹر مٹی ہموار کی جائیگی اور 7.4ملین مربع میٹر کا رقبہ ٹھیک کیا جائیگا۔4500میٹرطویل سمندری پلیٹ فارم تیار کیا جائیگا۔ 12ہزار میٹر کی چٹانیں اور سمندری لہروں کو روکنے والا سسٹم تیار ہوگا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الجبیل کے قریب راس الخیر میں اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

شیئر: