Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ یونیورسٹی کی عالمی ماحولیاتی درجہ بندی میں بہتری

عالمی ماحولیاتی رینکنگ میں 110 ممالک کے تعلیمی ادارے شامل تھے (فوٹو، ایس پی اے)
الباحہ یونیورسٹی نے ’یو آئی گرین میٹرک‘ عالمی ماحولیاتی رینکنگ 2026 میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 113 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میں 1076 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق مملکت کی سطح پر الباحہ یونیورسٹی کی پوزیشن 14 ہو گئی۔ اس درجہ بندی میں 110 ممالک کے 2016 تعلیمی ادارے شامل تھے۔
یونیورسٹی کی درجہ بندی میں یہ پیش رفت ادارہ جاتی اور ماحولیاتی پائیداری کے نظام کو ترقی دینے، سہولیات کی کارکردگی بہتر بنانے، وسائل کے موثر انتظام، پائیداری اور ماحولیاتی آگاہی سے متعلق اقدامات و عملی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے ماحول کو بہتر بنانے کی کوششوں کی عکاس ہے۔
دریں اثنا یونیورسٹی میں ترقی و معیار کے ڈین ڈاکٹر مھند الغامدی کا کہنا تھا کہ درجہ بندی میں یہ پیش رفت جامعہ کی ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے اور معیار و پائیداری کے تصورات کو فروغ دینے میں دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ انہیں ایسے عملی اقدامات میں تبدیل کیا جاسکے جن کے اثرات تعلیمی اور یونیورسٹی کے ماحول پر مرتب ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

شیئر: