Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باز و شکار میلے میں مختلف اداروں کے پویلین، فوروہیلر تجربہ وزٹرز میں مقبول

میلے میں ناہموار راستے پر گاڑی چلانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض کے شمالی علاقے میں جاری ’انٹرنیشنل فالکنزاینڈ ہنٹنگ ایگزیبشن 2026 ‘ میں مملکت کے مختلف سرکاری اداروں نے اپنے خصوصی پویلین قائم کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق امسال منعقد ہونے والی نمائش کا سلوگن ’سب کے لیے تجربہ‘ رکھا گیا ہے، نمائش 10 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی۔
باز وشکار میلے میں شہری دفاع کے پویلین میں وزٹرز کو آگ بجھانے کے حوالے سے استعمال کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
 وزارتِ داخلہ کے میڈیکل سروسز پویلین میں آنے والوں کو صحت آگاہی کی خدمات اور جدید آلات کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے جبکہ وہاں موجود ایک فیلڈ کینک  میں خصوصی طور پر وزٹرز کو سیزنل فلو ویکسین بھی لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

شہری دفاع کے علاوہ ادارہ امن عامہ اور دیگر سرکاری ادارے بھی نمائش میں شریک ہیں(فوٹو،ایس پی اے)

باز و شکار میلے میں وزٹرز کی دلچسپی کے لیے خصوصی طورپر ایک علاقے میں غیرہموار و ریتلے راستے بنائے گئے ہیں جہاں فوروہیلرز گاڑیوں کے ذریعے نہ ہموار ٹریک پر ڈرائیونگ کے تجربے سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
فوروہیلرگاڑی کو اس مخصوص ٹریک پرچلانے کے منفرد تجربے سے گزرنے کے لیے وزٹرز کو رجسٹریشن کرانا ہوتی ہے جس کے بعد ماہر ڈرائیور کے ساتھ ناہموار ٹریک پر ’ٹیسٹ ڈرائیو‘ کی جاتی ہے۔

فیلڈ میڈیکل کیمپ میں وزٹرز کو سیزنل فلو ویکسین بھی لگانے کا انتظام موجود ہے(فوٹو، ایس پی اے)

نمائش میں ’فوروہیلر ڈرائیو‘ کا اہتمام موٹر سپورٹس ایونٹس کی قومی کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں خصوصی ٹریک پر مختلف رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں جن سے گاڑی گزرتی ہے۔ نمائش کے روز اول سے ہی فوروہیلر تجربہ وزٹرز میں غیرمعمولی طور پر پسند کیا جارہا ہے۔
باز و شکار نمائش میں وزارتِ داخلہ کے پویلین میں ادارہ امن عامہ ، جوازات اور دیگر شعبوں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے جہاں وزٹرز کو ان اداروں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

شیئر: