Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل سنڈیکیٹ ، عازمین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا ادارہ

سعودی وزارت حج نے عازمین حج کو اندرون مملکت ایک شہر سے دوسرے شہر لے جانے اور حج مقامات پر آنے جانے کے لئے محفوظ اور آسان ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا ہے۔ اسکے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کئے جاتے ہیں:
٭ حاجیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی اسکیموں کو فعال کرنا۔
٭ ٹرانسپورٹ کے لئے اسکیموں اور مطالعہ جات کا اہتمام کرنا۔
٭ حج ٹرانسپورٹ سروس کی نگرانی کرنا۔
٭ حاجیو ںکو لاتے لیجاتے وقت سلامتی کے معیاری تقاضے پورے کرنا۔
٭ مشاعر مقدسہ ، حج مقامات اور شاہراہوں پر بسوں کی اصلاح و مرمت کرنا۔
٭ مختلف درجوں کی مختلف النوع ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرنا۔
٭ ٹرانسپورٹ لائحہ عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا۔
٭ ٹرانسپورٹ کے عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا۔
1432ھ کے حج موسم کے دوران کئی اہم خدمات کا اضافہ کیا گیاہے جو  مندرجہ ذیل ہیں:
۰  حج ٹرانسپورٹ سے متعلق تمام معلومات کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے۔ طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔
۰  بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ ، ٹرانسپورٹ کمپنیوں، وزارت حج، مکہ مکرمہ میں معلمین کے اداروں اور  مدینہ منورہ میں  مرشدین (ادلاء)  کے نجی ادارے کو  کمپیوٹر سے مربوط کردیا گیا۔
۰  ای سروس کو  جدید خطوط پر استوار کیا گیا
۰ حج شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر 18 امدادی مراکز کا قیام کیا گیا۔
بسیں فراہم کرنے  والی کمپنیوں کے فرائض:
٭ تجربہ کار پیشہ ور   ڈرائیوروں سمیت عمدہ  بسوں کی  فراہمی۔
٭ کسی بھی ڈرائیور کو  اسکی  یومیہ بساط سے  زیادہ ڈیوٹی نہ  دینے کی پابندی۔
٭ ڈرائیوروں کو  استقبالیہ مراکز میں بسیں پارک کرنے کا پابند بنانا۔
٭ شاہراہوں پر قائم امدادی مراکز میں ڈرائیوروں کے لئے آرام کا بندوبست۔
٭ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، اسی طرح مکہ جدہ  شاہراہوں پر احتیاطی بستوں کا بندوبست، علاوہ ازیں اصلاح و  مرمت کے کام آنے والے سازوسامان اور تکنیکی عملے کی  فراہمی، شاہراہوں پر گشتی ورکشاپس  اور  ونچ کثیر تعداد میں مہیا کرنا۔عموماً سال بھر اور خصوصاً حج موسم میں بسوں کی دیکھ بھال اور  اصلاح و  مرمت کا خصوصی اہتمام۔
٭ حج موسم سے قبل ڈرائیوروں کو مشاعر مقدسہ کا  دورہ کرانا ،  مشاعر مقدسہ جانے کے لئے پارکنگ لاٹس میں  بسوں کو پارک کرنے کا انتظام۔
٭ حج سفر کے دوران عمدہ اور  اچھے ٹائرز کا  بندوبست۔
٭  عرفات میں ہر ادارے کے تحت مکمل گشتی ورکشاپ کا اہتمام۔
٭ ڈرائیوروں کو حج ٹریفک  نظام سے اچھی طرح سے باخبر کرنا۔
٭ ڈرائیورو ںکو حاجیوں کا  ایسا سامان منتقل نہ کرنے دینا  جوبسوں کی عقبی نشستوں میں حاجیو ںکی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتا ہو۔
٭ڈرائیوروں کو  مدینہ منورہ کی مسجد  میقات کے سامنے بس روکنے کا  پابند بنانا۔
٭  ڈرائیوروں کو  ہدایت کرنا کہ  وہ  سفر حج شروع کرنے سے قبل اسی طرح راستے میں کسی بھی جگہ اسٹیشن کرنے کی صورت میں
 عازمین کی گنتی کا اہتمام کریں۔
 
 

شیئر: