Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ بھگدڑ سے متاثرترکی حج پر آگیا

انقرہ........ 53سالہ ترک حاجی علی عبداللہ منیٰ کی بھگدڑ میں معجزاتی طور پر نجات پاجانے کے شکر میں 21ویں حج کیلئے ارض مقدس پہنچ گیا۔ ترک حاجی کا کہناہے کہ وہ حج کے دوران 2خطرناک حادثات سے دوچار ہوچکا ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے یقینی موت نظرآتے ہوئے زندہ بچ کر وطن واپس گیا اور اب 21ویں بار حج کیلئے ارض مقدس پہنچا ہوا ہے۔ جو کچھ ہوا نوشتہ تقدیر تھا۔ یقین ہے کہ سعودی عرب کے حفاظتی اقداما ت کے باعث امسال اور آئندہ برس اس قسم کے حادثات نہیں ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ جمرات کے پل پر رمی کے دوران مجھے موت سامنے نظرآنے لگی تھی تاہم عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں نے رمی کی اور جمرات کے پل سے بحفاظت خیمے واپس پہنچ گیا۔ دوسرا حادثہ منیٰ کی اسٹریٹ 204پر 2برس قبل بھگدڑ کے موقع پر پیش آیاتھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس وقت بھی مجھے نئی زندگی دی۔ مکہ آمد پر بیحد خوش ہوں۔

شیئر: