Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے،ترجمان

  اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے رہا ہے۔افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی با عزت واپسی چاہتے ہیں تاہم کسی کو زبردستی واپس نہیں بھیجا گیا۔افغان پناہ گزین اپنی مرضی سے منظم پروگرام کے تحت وطن واپس جا رہے ہیں۔جمعرات کو بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی برادری قتل عام روکنے میں ناکام ہے۔ ہند کشمیر میں اکثریتی مسلم علاقوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔نفیس زکریا نے کہاکہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو 70 سال کا عرصہ گزر چکا۔ نئی دہلی ممکنہ رائے شماری کے نتائج پر اثر اندازہونے کے لئے کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری ہندوستانی ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں ایل او سی کی خلاف ورزی 500 سے زائد مرتبہ کی گئی ہندچاہتا کہ ایل او سی پر فائرنگ کر کے ثابت کر سکے کہ سرحد پار سے دراندازی ہو رہی ہے۔ 

 

شیئر: