Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک انڈیا کی جدہ شاخ بند کرنے کی منظوری

ریاض ..... سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو جدہ میں اپنی شاخ بند کرنے کی منظوری دیدی۔ ہندوستانی بینک نے دنیا بھر میں اپنی شاخوں کی تعداد کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اسی کے تحت جدہ میں بھی اپنی شاخ بند کررہا ہے۔ ساما نے تمام کھاتیداروں سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جدہ شاخ سے اپنے معاملات نمٹا لیں۔ ٹول فری 8001256666پر رابطہ کرکے درپیش مسئلہ حل کرایا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: