Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

93فیصد کمپنیوں کو ماہر ملازم دستیاب نہیں، وزارت محنت

 جدہ ..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے اعتراف کیا ہے کہ 93فیصد نجی کمپنیوں اور اداروں کو ماہر ملازمین کے حصول کے سلسلے میں حقیقی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ سعودی جامعات سے فارغ ہونے والے 50فیصد مقامی شہری نظریاتی علوم سے تعلق رکھتے ہیں اسی وجہ سے مارکیٹ کے تقاضوں اور تعلیم حاصل کرنے والوں کے درمیان بہت بڑی خلیج پیدا ہوگئی ہے۔ وزارت محنت نے نجی اداروں کے تقاضے پورے کرنے والے نوجوان تیار کرنے کی خاطر آن لائن ایجوکیشن نیشنل پروگرام شروع کیا ہے۔ اسے ”دروب“ کا نام دیا گیا ہے۔ اسکے تحت سعودی نوجوانوں کی لسانی لیاقت ، کمپیوٹر کی شدھ بدھ اور روزگار کے دیگر تقاضوں کی تعلیم و تربیت دی جارہی ہے۔ وزارت کا کہناہے کہ اس نے دروب پروگرام کے ذریعے 2016ءکے دوران 2لاکھ29ہزار نوجوانوں کو روزگار دلایا۔ ہدف ایک لاکھ 80ہزار کا تھا۔ ہدف سے زیادہ ہی افراد تیار کرلئے گئے۔3لاکھ93ہزار نے اندراج کرایا تھا۔ 8لاکھ18ہزار کورس مجموعی طور پر کرائے جائیں گے۔ ان میں سے اب تک 2لاکھ24ہزار مکمل کرلئے گئے ہیں۔

شیئر: