Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی عازمین کا بحران کس نے پیدا کیا؟

ڈھاکا .... بنگلہ دیشی صحافت نے 13ہزار سے زیادہ بنگلہ دیشی عازمین کے مسئلے کی ذمہ داری سے سعودی عرب کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عازمین کے ایئرپورٹ نہ پہنچنے پر 25پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔ دی ڈیلی اسٹار نے اس حوالے سے رپورٹ شائع کرتے ہوئے واضح کیا کہ بنگلہ دیش کی 90حج ایجنسیوں کی لاپروائی کے باعث 13ہزار سے زیادہ بنگلہ دیشی عازمین کے ریزرویشن کی کارروائی بروقت مکمل نہ ہونے پر یہ عازمین سعودی عرب سفر نہیں کرسکے۔سعودی عرب کا اس تاخیر یا پروازوں کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں۔ سعودی عرب نے کئی ہفتے قبل بنگلہ دیشی عازمین کے ویزے جاری کردیئے تھے۔ بدنظمی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئیں۔ بنگلہ دیشی وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد مطیع الرحمن نے خلاف ورزیوں میں ملوث بنگلہ دیشی حج ایجنسیوں کو سخت لب و لہجے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ 57ہزار سے زیادہ بنگلہ دیشی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: