Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریض کے پیٹ میں سیکڑوں کیلیں

جدہ .... کیلیں نگلنے والے مریض کا آپریشن کامیاب رہا۔ شاہ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیکڑوں زنگ آلود کیلیں نکال لیں ۔ عکاظ اخبار کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیز اسپتال میں ایک مریض کو لایا گیا جسے پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت تھی ۔ ڈاکٹروں نے مریض کا ایکسرے لیاجس میں معلوم ہوا کہ اسکے معدے میں غیر معمولی چیز ہے ۔ ایکسرے میں واضح طور پر معلوم نہیں ہو رہا تھا کہ معدے میں کیا ہے جس کے بعد اس کا الٹرا ساﺅنڈ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ مریض کے معدے میں کیل نمااجسام ہیں ۔ الٹرا ساﺅنڈ کی رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹروں نے فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا ۔ مریض کے معدے سے آپریشن کرکے سیکڑوں آہنی کیلیں نکال لی گئی۔ 

شیئر: