Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اب کھل کرسیاست کرینگے،سعد رفیق

  لاہور...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک سفر تاریخ کا حصہ بن گیا ۔ لاکھوں افراد نے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ اب تمام سیاسی مخالفین کی اچھی خاصی تسلی ہوگئی ۔ ان کی نیندیں حرام ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے کہ پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اوراس کا شیرازہ بکھر جائے گا لیکن آج ان کی زبانیں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ملک کا وسیع تر مفاد ہے۔ ا ب بھی وقت ہے عمرا ن خان اپنے پروگرام پر غور کریں اور اپنے راستے کا انتخاب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے عوام کے مفاد اورمعیشت کی ترقی کےلئے جو اقدامات اٹھائے تھے ان کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب کھل کر سیاست کریں گے۔ سیاسی مخالفین کو ہر جگہ جواب دیا جائےگا۔ نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ جہاں چاہیں پنجاب حکومت سے کارکردگی کا مقابلہ کر لیں، انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔

 

شیئر: