Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

14اگست کے موقع پر کنگڈم ٹاور پر پاکستان کا ہلالی پرچم

 ریاض میں مقیم پاکبانوں کو سعودی نوجوانوں کی جانب سے مبارکباد
 
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) پاکستان کے 70سالہ جشن آزادی کے حوالے سے ریاض کی سب سے اونچی عمارت اور پوری دنیا میں سعودی عرب کی پہچان کنگڈم ٹاور کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔ اس اقدام پر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا۔ کنگڈم ٹاورکو سبز رنگ میں دیکھا تو پاکبانوں نے پاک ،سعودی تعلقات کو لازوال قرار دیا اور کہا کہ دونوں برادر اسلامی ملک ایک دوسرے کی خوشی میں ساتھ ہوتے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات حکومتی اور عوامی سطح پر فروغ پا رہے ہیں۔کنگڈم ٹاور کے قریب چند سعودی شہریوں نے بھی پاکستانیوں کو یوم الوطنی کے حوالے سے مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ایک سعودی نوجوان محمد راشد البقمی کا کہنا تھا کہ ہم بچپن سے پاکستانیوں کو اپنے درمیان پاتے ہیں اور ان کے اخلاق سے ہمیشہ متاثر رہے ہیں۔پاکستان اسلامی دنیا کا ایک اہم ملک ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: