Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں امریکا مخالف مظاہرے

ٹوکیو ۔۔۔۔جاپان میں ایک بار پھر امریکاکے خلاف مظاہرے ہوئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی جاپان کے شہر اوکیناوا کے عوام نے اس علاقے پر آسپرے ماڈل کے جنگی طیاروں کی پروازیں پھر شروع ہونے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناامن حالات میں اوسپرے ماڈل کے امریکی جنگی طیاروں کی پرواز نے جاپان کے عوام کے لئے حالات کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اور ان پروازوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند ہونا چاہئے۔ مظاہرین اس کے ساتھ ہی امریکا مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ آسٹریلیا میں ابھی حال ہی میں اوسپرے ماڈل کے یک امریکی طیارے کے گرنے کے بعد اوکیناوا کے عوام کی تشویش اور زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ گذشتہ برس بھی اوکینیاوا کے سمندر میں اوسپرے ماڈل کا ایک امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

شیئر: