Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی نائب وزیراعظم کی دوہری شہریت کا انکشاف

والنگٹن ۔۔۔۔۔نیوزی لینڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم برنابی جوائس دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ آسٹریلوی کے آئین کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد کوئی بھی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔اس سے قبل برنابی جوائس نے کہا تھا کہ وہ خاندانی طور پر نیوزی لینڈ کے شہری ہوسکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا مقدمہ ملک کی ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر برنابی جوائس کو نااہل قرار دے دیا گیا توآسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل کی حکومت گرنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے داخلہ امور کے وزیر پیٹر ڈون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہریوں کے بچوں کو ملک کی شہریت خودبخود ہی مل جاتی ہے تاہم برنابی جوائس نے پارلیمان کو بتایا کہ انھوں نے قانونی مشاورت حاصل کی ہے کہ انھوں نے قانون شکنی نہیں کی۔ فی الحال وہ نائب وزیراعظم کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ واضح رہے کہ برنابی جوائس سے پہلے بھی کئی آسٹریلوی سیاست دانوں کی دوہری شہریت کے معاملات سامنے آچکے ہیں۔

شیئر: