Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نفرت پھیلانیوالی قوتوں کیخلاف متحد ہوجائیں، سونیا

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ملک کے عوام کو علیحدگی پسندی، انتہا پسندی اور منافرت کا بیج بونے والی قوتوں کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے۔ سونیا نے یہاں یوم آزادی پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک کے عوام علیحدگی پسندی ، انتہا پسندی اور نفرت پھیلانے والی قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہوجائیں ۔انہوں نے اپنے پیغام میں ملک کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیااوردعا کی کہ اس ملک کا سرہمیشہ بلند رہے اورعوام آزادہندوستانی ہونے پرہمیشہ فخر محسوس کریں۔

شیئر: