Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندکی دہشتگرد جماعتوں میں بھی قطر کا ہاتھ

نئی دہلی ..... ہندوستانی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے مالابار کے علاقے میں دہشت گرد جماعتوں سے تعلق رکھنے والی ایجنسیوں کو مضبوط کرنے کیلئے فلاحی خدمات کی سرپرستی کے نام پر عطیات پیش کئے۔ ہندوستانی جریدے ماتھروبھومی نے اپنی ویب سائٹ پر اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور بنگلور میں دہشت گرد حملہ کرنے والوںکو کیرالہ کی ایک انجمن نے مالی اعانت فراہم کی تھی۔ مذکورہ ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ بیشتر این جی اوز فرضی ہیں۔ گزشتہ 5برس کے دوران سماجی خدمات میں سرگرم ایک بڑی انجمن قطر سے مالی اعانت لے کر دہشت گردوں کو تخریبی سرگرمیوں کیلئے اخراجات دیتی رہی ہے۔ 

شیئر: