عسیر ریجن کے ڈائریکٹر ایجوکیشن نے سکول کے سکیورٹی گارڈ کی پرخلوص خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے اعزازی سند سے نوازا
سبق نیوز کے مطابق ابھا میں ابتدائی سکول میں سکیورٹی گارڈ کے طورپر متعین اہلکار کی فرض شناسی اور اسکول اوقات کے دوران طلبا کے لیے پرخلوص کاوشیں ادارہ تعلیم کے اعلی افسران سے پوشیدہ نہ رہ سکیں۔
مزید پڑھیں
-
کینسر کا مقابلہ کرنے والی باہمت سعودی نرس
Node ID: 801256 -
باہمت سعودی خاتون جو چار معذور بچوں کی پرورش کررہی ہیں
Node ID: 887575
سکیورٹی اہلکار سکول لگنے اور چھٹی کے اوقات میں طلبا کو لینے اور چھوڑنے کے لیے آنے والی گاڑیوں کو منظم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک ازدحام نہیں ہوتا اور کم عمر طلبا بھی حفاظت سے سکول میں داخل ہوتے۔
سکیورٹی اہلکار کے بارے میں ریجنل ادارے تعلیم کو معلوم ہوا تو اسے اعزازی سند دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں ادارہ تعلیم نے سکول انتظامیہ کے تعاون سے ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی جس میں طلبہ گارڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’ہمارا ہیرو‘ کے لقب سے نوازا۔
اس موقع پر سکیورٹی گارڈ ظافر العضاضی نے بتایا کہ وہ ایک عسکری ادارے میں ہیڈ کانسٹیبل تھا جہاں سے ریٹائر ہونے کے بعد سکیورٹی گارڈ کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی ۔

گارڈ کا کہنا تھا کہ اپنی سابقہ ذمہ داریوں کی وجہ سے ٹریفک کو رواں رکھنے کا تجربہ تھا ۔
میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کسی طالب علم کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اسی لیے سکول لگنے کے وقت سے کافی دیر پہلے ڈیوٹی پر پہنچ جاتا تاکہ آنے والی گاڑیوں کو منظم رکھ سکوں۔