Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولید بن طلال کی مصر میں 800ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

ریاض ... بزنس ٹوڈے نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ الولید بن طلال مصر میں ہوٹلوں کے منصوبوں پر800ملین ڈالر کا سرمایہ لگائیں گے اور مصری مارکیٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کی واپسی کی مہم میں اہم کردار ادا کرینگے۔ شہزادہ ولید بن طلال مصر میں 40ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز کے مالک ہیں۔18ہوٹل زیر تکمیل ہیں۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ وہ مصر کے 6شہروں میں 40ہزار مکانات تعمیر کراکر رہائشی مسائل کے حل میں بھی حصہ لیں گے۔
 

شیئر: