Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ تن ساز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: تمام پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ تن سازوں کی ٹیم وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی۔ امریکی تن ساز کہتے ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کیلئے بہترین ماحول موجود ہے۔ غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان کا رخ کر لیا جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت ہونے کے امکانات روشن ہیں۔6 انٹرنیشنل باڈی بلڈرز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔یہ باڈی بلڈرز لاہور میں منعقدہ "فٹنس ایکسپو " میں شرکت کریں گے۔ پاکستان آن والے تن سازوں میں کیئی گرین اور ایڈم پاز کا تعلق امریکہ سے جبکہ ٹام کول مین اور عارف مرزا برطانوی ہیں۔ کیئی گرین پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں۔ غیر ملکی تن سازوں کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ وہ کھیلوں کے میدانوں میں غیر ملکی مقابلوں کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل ریسلرز نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر رونالڈو نے بھی پاکستان میں سیون اے سائڈ نمائشی فٹبال میچوں میں شرکت کر کے امن کا پیغام دیا تھا۔ 

شیئر: