Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوگا

لاہور ...شریف خاندان نے پانامہ کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیلوں پر فیصلہ ہونے تک نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے وکلاءسے مشاورت کے بعد تحریری طور پر آگاہ کردیا کہ نظر ثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی3 مختلف اپیلیں دائر کی ہیں۔ شریف خاندان نیب ریفرنس کے معاملے پر وکلاءسے مشاورت کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ فی الحال تفتیشی عمل کا حصہ بننے کا بھی کوئی جواز نہیں ۔نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جواب طلب کیا تھا ۔ ان کے صاحبزادوں حسین نواز، حسن نوا زکو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لئے کہا گیا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب پیش نہیں ہوا۔ دریں اثناءشریف خاندان کی عدم پیشی پر نیب دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر غور کررہا ہے۔

 

شیئر: