Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان: ہرنائی سے چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع ہرنائی  سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ہرنائی لیویز کنٹرول کے مطابق لاشیں جمعہ کی صبح  ہرنائی سے تقریبا 35 کلومیٹر دور پہاڑی اور ویران علاقے ’بائیس میل زندہ پیر‘ سے  ملی ہیں جنہیں شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا۔
لیویز کا کہنا ہے کہ لاشوں سے ملنے والی دستاویزات کی مدد سے تین کی شناخت ہوگئی جن میں سبی کے علاقے کٹ منڈائی بابر کچھ کے رہائشی 48 سالہ نور محمد ولد علی مراد ، ہرنائی کے رہائشی 40 سالہ  جمعہ خان ولد کیچو خان اور محمد رسول شامل ہیں۔
چوتھی لاش کے ساتھ کوئی دستاویز نہیں ملی اس لیے اب تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لیویز کے مطابق چاروں افراد شکل و صورت سے بظاہر مری بلوچ قبیلے سے معلوم ہوتے ہیں تاہم اب تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

شیئر: