Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی بھی کمپنی عطیات جمع کرنے کی مجاز نہیں

ریاض.... وزارت محنت و سماجی فروغ نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی عطیات جمع کرنے کی مجاز نہیں ۔ انسانی خدمات میں شراکت کے نام پر نجی اداروں و کمپنیوں میں عطیات جمع کرنا غیر قانونی عمل ہے ۔ سعودی قانون کے بموجب مخصوص ادارے ہی عطیات جمع کر سکتے ہیں ۔ وزارت محنت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل کے نام تحریری مطالبہ بھیج دیا ہے ۔ وزارت نے تمام کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ رشوت اور تحائف وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت پالیسی اختیار کریں ۔ رشوت بدترین جرم ہے ۔ معاشروں کی تباہی کا باعث ہے ۔

شیئر: