مکہ مکرمہ... حج کوٹے میں اضافے کے باعث امسال 8لاکھ اضافی عازمین ارض مقدس پہنچیں گے۔ وزارت حج و عمرہ نے اضافی عازمین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ اضافی عازمین کی قیام و طعام کے علاوہ تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کر دی ہے۔