Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نندیال میں انتخابی مہم ختم، پولنگ 23اگست کو

حیدرآباد۔۔۔۔آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں شام6بجے سے انتخابی مہم کا عمل اختتام کو پہنچ گیا۔چیف الیکٹورل بھنور لال نے 48گھنٹے تک حکم امتناع جاری کردیا اورپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ مکمل طور پرمہم بند کردیں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں، ڈسٹرکٹ  الیکٹورل آفیسر اور سینیئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ کانفرنس منعقد کی۔ بھنور لال نے بتایا کہ 23اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی فورس کی6کمپنیاں ،اے پی اسپیشل پولیس کی 8کمپنیاں علاقے میں تعینات کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 141انتخابی مراکز کو شدید حساس اور 74کو حساس قراردیا گیاہے۔ انہوں نے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف آزادانہ طور پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ۔

شیئر: