Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں طوفانی بارش، مرنے والے13ہوگئے

  کراچی ..کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کی را ت گھن گرج کے ساتھ بارش کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں مرنے والوں کی تعداد13 ہوگئی ۔ شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے تاحال محروم ہے۔ بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سپرہائی وے سمیت کئی علاقوں میں مویشی منڈیوں میں لگے ٹینٹ اکھڑ گئے جس سے خریداروں اور بیوپاریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔دریںاثناءسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کے مکینوں کو خبر دار کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان کے تحفظ کے لئے ان عمارتوں کو خالی کردیا جائے۔

 

شیئر: